کور کمانڈر پشاور کا مہمند کا دورہ قبائلی عمائدین سے ملاقات
علاقے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، کور کمانڈر پشاور
دورے کی موقع پر ڈی پی او دفتر اور واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر عمائدین کی سیکیورٹی فورسز کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی، آمن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل اظہر حیات نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اور گرینڈ جرگے کے دوران قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے، کور کمانڈر نے مقامی قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں صرف اسلئے ممکن ہوئیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے، کور کمانڈر نے یقین دلایا کہ پاک فوج علاقے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
قبائلی عمائدین نے آمن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی فورسز کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔