خیبرپختونخوا؛ سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز / منی بسیں 2.30، اے سی بسیں2.50، عام بسیں2.15 روپے اور لگژری بسیں2.25 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی. جبکہ دینی مدارس کے طلبہ تعلیمی اداروں ، نابینا / معذور(خصوصی) افراد اور 60 سال سے ذائد کے عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے کرایوں میں 50 فیصد رعایت برقرار رکھی جائیگی اگر ایئر کنڈیشنر گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو ڈیلیکس سٹیج کیرج کا کرایہ چارج کیا جائیگا.