-
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
- 1 اپریل 2023
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا گیا۔
کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔