ڈیجیٹل مردم شماری میں معاشی اعداد و شمار بھی شامل
پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مردم شماری میں جمع کئے جانے والے اعدادوشمار صرف افراد تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ شہریوں کی معاشی صورتحال اور انہیں میسر سہولیات کو بھی شامل کیاجائیگا تاکہ مستقبل میں اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا سکے ۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ادارہ شماریات کاغذ پر مبنی ریکارڈ رکھنے سے ڈیجیٹل کی طرف بڑھ رہا ہے اورتقریبا ایک لاکھ 26ہزار ٹیبلٹس خریدے گئے ہیں اورایک لاکھ 21ہزار شمار کنندگان کو تربیت دی گئی ہے اسی طرح ایک خود شماری پورٹل فروری میں شروع کیا جائے گا
جو ان لوگوں کے لیے ہوگا جو اپنی تفصیلات آن لائن فراہم کرنا چاہتے ہیں۔اس بار مردم شماری نہ صرف افراد کی شماری تک محدود رکھا گیا ہے بلکہ ہر مردم شماری بلاک میں جیو ٹیگ ڈھانچے ، ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر سہولیات کو بھی شامل کریگی تاکہ ملک میں ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور ترقی کو آسان بنایا جا سکے۔