خیبر پختونخوا میں ساتویں مردم شماری 7 اپریل تک جاری رہے گی
خیبر پختونخوا میں ساتویں مردم شماری اور پہلی ڈیجیٹل خود شماری کا آغاز ہو گیا ہے جو7 اپریل تک جاری رہے گا۔ ادارہ شماریات کے مطابق محکمہ تعلیم، پولیس، پاک آرمڈ فورس اور شماریات بیورو قومی مردم شماری کرائیں گے جبکہ لوگ خود شماری کا آپشن استعمال کرکے خود کو بھی مردم شماری میں شمار کر سکیں گے.خود شماری ایک نیا تصور ہے جو ہر رہائشی کو مردم شماری میں خود کو شمار کرنے کا اختیار دیتا ہے، گھر کا کوئی بھی رکن خاندان کے ان تمام افراد کو رجسٹر کر سکتا ہے جو ایک گھر میں اکٹھے رہتے ہیں.