ڈیجیٹل مردم شماری ’’خودشماری‘‘ کی ڈیڈلائن میں توسیع
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ’’خودشماری‘‘ کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اب تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق خودشماری کرنے والوں کی تعداد بڑھنےکے باعث ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا۔انہوں نے تبایا کہ ابھی تک 80 لاکھ سے زائد افراد نے خود شماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔