خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم ہیں،چائلڈ پروٹیکشن کمیشن
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹس نے 12 اضلاع میں 1066 کمیونٹی چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنا لیے ہیں، کمیونٹی سطح پر لوگوں میں چائلڈ پروٹیکشن مسائل کے بارے میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس اور چائلڈ پروٹیکشن کمیونیٹیز کے زریعے1391 آگاہی سیشنز منعقد کئے گئے۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور، مردان ، لوئردیر ، بونیر ،صوابی ، بنوں، چترال ، چارسدہ، کوہاٹ ، سوات، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم ہوئے ہیں جن میں سٹریٹ چلڈرن کی کونسلنگ اور سائیکلوجیکل معاونت کی جاتی ہے 4601 بچوں اور بچیوں کی کونسلنگ ہو چکی ہے جبکہ 16267 کونسلنگ سیشنز منعقد کئے ہیں۔