-
لوئرچترال میں 4 روزہ جشن کی تقریبات کا آغاز
- 17 مارچ 2023
ضلع لوئر چترال میں چارروزہ جشن چترال 2023 کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ جشن چترال کا تہوار طویل عرصے کے بعد منایا جا رہا ہے۔ تہوار میں والی بال، فٹ بال، کرکٹ، ٹگ آف وار، پولو، نعت حوانی، تلاوت اور شاعری کے مقابلے ہوں گے۔ فیسٹیول میں والی بال اور فٹ بال میں نو ٹیمیں، کرکٹ میں نو ٹیمیں، ٹگ آف وار کی دو ٹیمیں اور پولو کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ جشن چترال منانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔