مردم شماری کی تاریخ میں مخصوص اضلاع کیلئے 20 اپریل تک توسیع
ساتویں خانہ مردم شماری کی تاریخ میں مخصوص اضلاع کیلئے 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے کہا ہے کہ اب تک شمار کی گئی آبادی 23 کڑور 4 لاکھ ہے، 122 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، آبادی میں 2017 کی نسبت 8.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات نے کہا کہ کراچی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، حیدر آباد سمیت بلوچستان کے اضلاع میں کام مکمل نہیں ہوا، ان علاقوں میں 90 فیصد کام مکمل ہوا اور 10 فیصد ابھی رہتا ہے، مجموعی طور پر 29 اضلاع میں مردم شماری کا کام پراسس میں ہے