شمالی وزیرستان میں تانبے کی کان کنی اور پراسیسنگ کیلئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے شمالی وزیرستان میں تانبے کی کان کنی اور پراسیسنگ کیلئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کی وساطت سے پندرہ سو ایکڑ مائننگ لینڈ حاصل کر لی گئی ہے۔ یہاں سے روزانہ گیارہ ہزار ٹن تانبے کی کان کنی اور پراسیسنگ ہوگی۔
یہ انکشاف پشاور میں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت و تجارت عدنان جلیل کو بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہیڈکوارٹر کے دورے اور بریفننگ کے دوران کیا گیا