ضم اضلاع میں سیاحت کا فروغ، ٹریول ایجنٹس اور ٹوورآپریٹرزکیلئے تفصیلی دورے کا انعقاد
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضم اضلاع خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی ونگ اور پاک فوج کے تعاون سے صوبے کے ضم اضلاع میں سیاحوں کو راغب کرنے اور اس کے فروغ کیلئے صوبے کے مختلف ٹریول ایجنٹس اور ٹوورآپریٹرز کو ڈسٹرکٹ اورکزئی کے مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرایا گیا تاکہ مستقبل قریب میں ان کی مدد سے سیاحوں کو نہ صرف ان مقامات کی جانب لایا جا سکے بلکہ یہاں سیاحت کو فروغ بھی دیا جائے۔
سیاحت کے شعبے سے منسلک ٹوورز آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کیلئے تین روزہ دورے کا آغاز کوہاٹ سے ہنگو اور پھر زیاڑہ میں تعمیر ہونے والے سیاحتی پارک سے کرایا گیا.
۔ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام سیاحت کے فروغ کیلئے منعقدہ دورے میں شرکاء کو غلجو ہیڈ کوآرٹرمیں پاک آرمی کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد سیاحتی مقام سمانہ ٹاپ کی سیر کرائی گئی۔دورے کے تیسرے روزسیکھ مانومنٹ، لاک ہاٹ فورٹ اور گلستان فورٹ کا تفصیلی دورہ کرایا گیا.