قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور میں 7 ویں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ (میز/ ویمنز) ایلائیٹ اور جونیئر مقابلے پشاور ناردرن بائی پاس روڈ پر شروع ہوگئے‘ پہلے مرحلے میں مینز اور ویمنز ایلائٹ انفرادی ٹائم ٹرائل‘ویمنز جونیئر کے مقابلے منعقد ہوئے‘ پہلے روز کے اختتام پر صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز‘کامرس‘ ٹیکنیکل ایجوکشن اور ریونیو عدنان جلیل‘ سیکرٹری سپورٹس مشتاق احمد‘ ڈی جی سپورٹس خالدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے پہلے مرحلے کے ونر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے‘ پہلے مرحلے میں بائیکستان کے سائیکلسٹ بازی لے گئے.