ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے سگو کے علاقے میں دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا اور 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے،۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں
۔