-
شمالی وزیرستان، فورسز کا آپریشن جاری، دو دن میں 9 دہشتگرد ہلاک
- 10 مارچ 2023
سکیورٹی فورسز کے دتہ خیل میں دو دن سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے ، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔