ڈی آئی خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی تھانے کی روہڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے کیا۔ اس دوران دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملے کے دوران چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی فورا موقع پر پہنچ گئے جس بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا ۔