خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری پر 95 فیصد کام مکمل
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل مردم شماری کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری پر کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا اور پنجاب کے صوبوں میں 95 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 92 فی صد، اسلام آباد میں 72 فی صد اور بلوچستان میں 62 فی صد کام مکمل ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی آخری تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ قومی مہم کے دوران ہر فرد کی رجسٹریشن کی جاسکے۔ ترجمان نے عوام میں شعور بیدار کرنے پر سول سوسائٹی اور میڈیا کی تعاون کو سراہا۔