ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا آغاز
ملک بھر میں آج سے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری میں خودشماری کے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خودشماری کا عمل 20 فروری سے 3 مارچ تک ہوگا جس میں شہری اپنی اور اپنے گھرانے کی معلومات کا اندراج خود کراسکتے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری پورٹل پر شہری رجسٹرڈ موبائل سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں تاہم یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھرگھر جاکر ڈیجیٹل مردم شماری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز آج 20 فروری سے شروع ہوچکا ہے اور پہلے مرحلے میں ہر شہری خو ویب پورٹل پر جاکر خود کو رجسٹر کروانا ہے۔ پہلہ مرحلہ 20 فروری سے 2 مارچ تک خود شماری کا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 1 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گا اور ان 30 دنوں میں ہر محلے کے 500 گھروں کو گنا جائیگا ۔ 1 مارچ سے 15 مارچ تک 250 گھروں کے افراد کو گنا جائیگا جبکہ 16 مارچ سے 30 مارچ تک 250 گھروں کے افراد کو گنا جائیگا جس دوران تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے وہ اپنے آپکو لازمی شمار کروائیں ۔