پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ادارہ شماریات سرورگوندل نے کہا کہ یکم مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کا فلیڈ آپریشن شروع ہوجائے گا،
ان کا کہنا تھاکہ مردم شماری کے ڈیٹا کو ادارہ شماریات ترتیب دے گا، حکومت نے حتمی مردم شماری کےمکمل نتائج جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 30 اپریل دی ہے، آئندہ انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گی،
ان کا کہنا تھاکہ مردم شماری تک مجموعی طور پر 34 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور ابھی تک حکومت پاکستان مردم شماری کے لیے 10 ارب جاری کر چکی ہے، ہر مردم شماری عملے کے ساتھ ایک صوبائی پولیس کا اہلکار ہو گا، آرمی کے 86 ہزارجوان اور افسران مردم شماری میں ہمارے ساتھ ہوں گے