-
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی کارروائی، 18کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
- 04 مارچ 2023
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی سکواڈ نے ہفتہ کو خفیہ اطلاع پر پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنا کر 18کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق چرس ایک موٹرکار سے تلاشی کے دوران برآمد کرلی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز نے منشیات سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے