خیبر پختونخوا انتخابات، سکیورٹی جائزہ کیلئے اہم اجلاس منگل کو طلب
نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے کل امن و امان کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا جس میں عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،
اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گورنر کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے کے لئے گورنر کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا