پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قراردےدیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے 22مارچ 2023کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اپریل تا 15 مئی 2023 دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے منگل کو یہاں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کے حوالے سے کیس کا شارٹ آرڈر جار ی کیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جو عدالت عظمیٰ نے ایک دن قبل پیر کو محفوظ کیا تھا۔