-
ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 21ویں خصوصی پرواز لاہور سے روانہ
- 21 مارچ 2023
پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 21ویں خصوصی پرواز لاہور سے روانہ ہو گئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی کھیپ پیر کو ترکیہ روانہ کی۔ امدادی سامان میں آگ سے محفوظ 1350 فیملی خیمے (100 ٹن) شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے یہ خصوصی فلائٹ آپریشن ہفتہ 11 مارچ سے شروع کیا گیا یہ آپریشن 34 سے زائد پروازوں پر مشتمل ہے۔