خیبرپختونخوا:ایک سال میں ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائیوں میں90 کروڑ روپے ریکور
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا میں ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، 2022-23کے دوران ہنڈی حوالہ اورکرنسی کے غیرقانونی کاروبار اورسمگلنگ میں ملوث 368افراد کو گرفتار کرکے 90کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور میں کی گئیں جہاں 155افراد کے خلاف کیسز بنائے گئے۔ اس طرح ہنگو میں 13، بونیر 11 اور ملاکنڈ میں 10 افرادکے خلاف مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ایف آئی اے نے چترال،خیبر،سوات،نوشہرہ،لوئردیر،کوہاٹ اورچارسدہ میں بھی کارروائیاں کی ہیں۔