-
خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
- 19 مارچ 2023
خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔ خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔