خیبر پختونخوا کے31 لاکھ سے زائد گھرانوں میں مفت آٹا تقسیم
خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔
آج 2 لاکھ سے زائد خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 31 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو آٹا دیا جاچکا ہے۔
مفت آٹا سکیم کے تحت خیبر پختونخوا کے کل 57 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ عوام آٹے کی تقسیم کے عمل میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں تاکہ تمام اہل مستحق خاندانوں کو مفت آٹا منظم انداز میں فراہم کیا جاسکے۔