پشاور و نوشہرہ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کاروائیاں
ضلع نوشہرہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے خیبرپختونخوا اور پنجاب بارڈر پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے پانچ ہزار 715 کلوگرام غیر معیاری کلیجی اور گوشت برآمد کرکے تلف کیا جو پنجاب سے پشاور،مردان اور نوشہرہ کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
جبکہ نوشہرہ ٹیم نے شیرین کوٹو میں بھی کاروائی کے دوران گاڑی سے ایک ہزار 80 کلوگرام غیر معیاری مکھن اور ملائی قبضے میں لے کر موقع پر تلف کیا ، اسی طرح خفیہ اطلاع پر پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے اشرف روڈ پر ایک گودام سے 1700 لیٹرز سے زائد جعلی روح افزا برآمد کرکے موقع پر ہی روح افزاء کو تلف کیا جبکہ گودام کو سیل کرکے مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔