پاکستان نے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کی باتوں کو سختی سے مسترد کر دیا
پاکستان نے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کی باتوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی کا دورہ معمول کی بات ہے۔ ایٹمی پروگرام ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں آئی اے ای اے وفد کے دورہ کے موقع پر منفی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کا مینڈیٹ سویلین ایٹمی ٹیکنالوجی تک محدود ہے جوہری پروگرام اور اثاثوں سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں-