خیبرپختونخوا؛ تین دنوں میں چار لاکھ بیس ہزار سے زائد مستحقین گھرانوں میں مفت آٹا تقسیم
حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت تیسرے روز بھی مستحق افراد میں مفت آٹے کی تقسیم جاری رہی اس سلسلے میں محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر تین دنوں میں چار لاکھ بیس ہزار نو سو چھبیس گھرانوں میں دس کلو آٹے کے 12 لاکھ سے زائد مفت تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں، محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق صوبہ بھر میں آٹے کی تقسیم تین ہزار تین سو پندرہ قائم کردہ مراکز کے ذریعے کی جا رہی ہے ، رمضان پیکج کے تحت دو لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سومیٹرک ٹن گندم سے تقریباً ایک کروڑ 72 لاکھ آٹے کے 10 کلو تھیلے ستاون لاکھ پچاس ہزار نوسو اٹھ مستحق گھرانوں میں تقسیم کیے جائیں گے