قومی سلامتی کونسل نے انتہائی خطرناک دہشتگرد گلزارامام کی گرفتاری کو بڑا کارنامہ قرار دےدیا
قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام کی گرفتاری پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور پوری انٹیلی جنس ایجنسی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم اورشرکاء نے ڈیسک بجا کر ڈی جی آئی ایس آئی کو شاندار کارنامے پر شاباش دی، قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گرد گلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی رہنما کی گرفتاری دنیا میں دوسرا اور پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے،انٹیلی جنس شعبے میں اس آپریشن کو نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔
کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔