-
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی
- 14 مارچ 2023
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا کے حاجی غلام علی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گورنر نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر کمیشن کو بریفنگ دینے کے ساتھ صوبے میں 28 مئی کو پولنگ کرانے کی تجویز دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی نے کہا کہ تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے۔