پشاور ،نوشہرہ اور کوہاٹ میں شمشان گھاٹ اور مسیحی قبرستان کیلئے آراضی مختص
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ہندو اور سکھ برادری کے لیے مسیحی قبرستان اور شمشان گھاٹ کے لیے زمین مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے ضلع پشاور اور ضلع نوشہرہ میں ہندوو /سکھ برادری کے شمشان گھاٹ کے لئے 37 کنال دو مرلہ اور ضلع کوہاٹ میں مسیحیوں کے قبرستان کے لیے 6 کنال سرکاری اراضی محکمہ اوقاف کو الاٹ /ٹرانسفر کرنے کی منظوری دی۔
نگراں صوبائی کابینہ نے دیامر بھاشاہ ڈیم پروجیکٹ اور اس میں کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکی کارکنوں کے تحفظ کے لئے مختلف سیکورٹی ایجنسیز بشمول پاک فوج اور دیگر اداروں کے ارکان کی تعیناتی کے لئے ٹاسک فورس برائے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے یونٹی آف کمانڈ سمری کی منظوری دیدی۔
کابینہ میں زلزلہ متاثرین کے لئے 50 ملین کی لاگت سے 20 ہزار رضائیاں بھیجنے کا بھی فیصلہ ہوا جبکہ ضرورت پڑنے پر میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں بھی بھیجی جائیگی۔