-
حج پالیسی 2023 کی منظوری؛ حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ سے شروع ہوگی
- 11 مارچ 2023
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی، حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حج پالیسی 2023 میں مفت حج کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستانی عازمین کیلیے حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مختص ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حج اخراجات بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں، انڈیا میں حج اخراجات ساڑھے 13 لاکھ روپے ہیں۔