-
حج پالیسی 2023 منظور، سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ سے زائد
- 07 مارچ 2023
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے عازمین حج کےلیے 9کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی، رواں سال ایک لاکھ79ہزار210افراد فریضہ حج اداکریں گے، سرکاری اور نجی ٹور آپریٹرز کو 50،50فیصد کوٹہ دیا جائےگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات 11لاکھ 75ہزار روپے ہوں گے جبکہ جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات 11لاکھ65 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔