-
ملک بھر کی جامعات میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک پڑھنا لازمی قرار، نوٹیفیکیشن جاری
- 05 اپریل 2023
ملک بھر کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر طالبعلم کو ڈگری جاری نہیں کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جامعات میں طلباء کو ترجمے کے ساتھ قرآن، تجوید اور تفسیر پڑھانے کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں اور ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔