خیبرپختونخوا میں تمام پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات
آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا صوبہ بھر کے اعلی پولیس حکام کو ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اس کو فول پروف بنائیں،تمام پولیس تنصیبات پر ڈبل سیکیورٹی کا نظام قائم کیا جائے۔
اپنے بیان میں آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات خان کا کہنا ہے کہ آرپی اوز اور ڈی پی اوز تمام تربیتی اداروں بشمول پولیس ٹریننگ کالج ہنگو،ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ،پولیس تربیتی و اسپیشلائزڈ سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے عہدیداران کیساتھ مل کر سیکیورٹی اقدامات میں موجود خامیوں کو فوری طور پر دور کریں،کسی بھی دہشت گرد کاروائی کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کی جائے ،سیکورٹی اقدامات اور پو لیس فرائض میں غفلت قطعی بر داشت نہیں کیجا ئیگی