پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کریں گے: آئی جی خیبرپختونخوا
آئی جی کے پی کے اختر حیات گنڈا پور نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ میں اصلاحات اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس فورس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح تنظیموں نے رات کو پولیس پر حملے کیے جس سے پولیس کو زیادہ نقصان ہوا ہے، چیکنگ نظام کو بہتر بنانے کے لیے پولیس فورس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی جب کہ پولیس فورس کو سہولتوں کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی پر زیادہ فنڈ خرچ کیا جائے گا.