پشاور؛غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور جرائم میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار
پشاور کے مضافاتی علاقے متھرا کے مضافات شیر آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید مروت ، پولیس کمانڈوز، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا، پولیس ترجمان کے مطابق متھراشیر آباد اور دیگر مضافاتی علاقوں کے گلی گلی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے غیر رجسٹرڈ کرایا داروں ، غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے 6 عدد پستول ، درجنوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی،حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کی مختلف زاویوں پر ویریفیکیشن کی جا رہی ہے۔