آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔ آرمی چیف کا قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب
آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔ آرمی چیف کا قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل عاصم منیرنے 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی اجلاس میں آمد پر اراکین اسمبلی اور وفاقی وزرا نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ عسکری حکام کی جانب سے شرکاء کو ملکی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔