جونیئر مسٹر پاکستان مقابلے 11 مارچ کو پشاور میں منعقد ہوں گے
جونیئر مسٹر پاکستان مینز فزیک اور ماسٹرز کے مقابلے 11 مارچ بروز ہفتہ پشاور میں منعقد ہوں گے جبکہ نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ2023 کا انعقاد اورپہلی مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فٹنس چیلنج پاکستان کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ان مقابلوں میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، گلگت بلتستان،پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،ریلوے ،پولیس اور ایچ ای سی کے 200 سے زائد تن ساز شرکت کریں گے جونیئر پاکستان کیلئے 5 کیٹگریز ہوں گی ۔
یاد رہے کہ صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پشاور میں 2004,2007,2015, 2016, 2019,2022 کے قومی مقابلوں کا انعقاد کروا چکی ہے جبکہ2023 کے مقابلے بھی پشاور میں منعقد ہو رہے ہیں جو کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔