-
خیبر پختون خوا اسمبلی کے انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ رد نہیں کیا جاسکتا، آئی جی خیبر پختونخوا
- 08 فروری 2023
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری نے صوبے میں انتخابات کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کے دوران دہشت گردی کی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آئندہ انتخابات مکمل طور پر پُر امن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے اراکین کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا اور کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں کہا کہ یہ اجلاس صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات اور نیشنل اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے انتظامات پر چیف سیکریٹری اور آئی جی سے سیکیورٹی پر بریفنگ لینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔