خیبرپختونخوا؛ نگراں وزیراعلیٰ کے مزید 4 مشیروں کا تقرر
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کے لیے 4 مزید مشیروں کا تقررکردیا، جس کے بعد صوبائی مشیروں کی تعداد5 ہوگئی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کی سفارش پر جن 4 مشیروں کا تقرر کیاہے، اُن میں سید جعفر حسین بخاری کو بہبودی آبادی ،ظفر محمود کو سیاحت وثقافت،رحمت سلام خٹک کو ابتدائی وثانوی تعلیم جب کہ ڈاکٹر عابد جمیل کو صحت کے محکمے کا قلمدان حوالے کیاگیا ہے
آئینی طور پر نگراں وزیراعلیٰ 5 مشیروں کا تقرر کرسکتے ہیں، جن میں حمایت اللہ خان کو پہلے ہی مشیر مقرر کیاجاچکا ہے اور انہیں خزانہ و انرجی اینڈ پاور کے محکموں کے قلمدان حوالے کیے گئے ہیں۔