-
خیبرپختونخوا، سرکاری ملازمین ایک دن کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینگے
- 25 فروری 2023
خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین ایک دن کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے دیں گے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر اسکیل کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق ملازمین سے کٹوتی فروری کے پے بلز اور کمپیوٹرائزڈ پے سلپس میں ظاہر کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔