بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری کو 7 سال مکمل
سدھیر اور حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن پاکستان میں دہشت گری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
3 مارچ 2016ء کو پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے کلبھوشن کو گرفتار کیا تھا۔
53سالہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا، جو 2003ء سے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے لیے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔
کلبھوشن نے اپنے بیان میں ’را‘ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔
بھارتی حاضر سروس انٹیلی جنس افسر کی پاکستان میں گرفتاری یہاں ’را‘ کے دہشت گردی کرانے کا ثبوت ہے۔