-
پشاور میں انٹر کلب کبڈی مقابلوں کا آغاز ہوگیا
- 19 مارچ 2023
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام سوڑیزئی پایان پشاور میں انٹر کلب کبڈی مقابلوں کا آغاز ہوگیا افتتاحی میچ واحد گڑھی اور قدیم کلے کے درمیان مقابلہ ہوا جس کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد قدیم کلے کی ٹیم نی35 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی‘ انٹر کلب کبڈی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد خیبرپختونخوا کے روایتی کھیلوں کو فروغ و ترقی دینا ہے