-
بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک
- 24 فروری 2023
(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر کیچ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے جواب میں فالو اپ آپریشن کے دوران 8 شر پسندوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا اور وطن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔