وزیر دفاع خواجہ آصف کابل پہنچ گئے،افغان قیادت سے ملاقات
وزیر دفاع خواجہ آصف افغانستان کے دورہ پر کابل پہنچ گئے۔کابل پہنچنے پر افغانستان کے نائب وزیراعظم ملاغنی برادر اور وزیردفاع ملا یعقوب نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا،
پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس وقت وزیر دفاع خواجہ آصف افغانستان کے سرکاری دورے پر ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان میں ٹی ٹی پی کی اینٹی پاکستان سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہوگی ، اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سرحد کی طرف سے پاکستان کے سکیورٹی دستوں ، چیک پوسٹوں اوردیگراہم تنصیبات پردہشت گردوں کے حملوں پرپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا
کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ وفد اس وقت افغان طالبان سے باہمی معاملات کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوریوں کو بھی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔