خنجراب پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے
پاکستان اور چین کے درمیان درہ خنجراب کو تقریباً تین سال بعد (03 اپریل 2023) پیر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
اس بات کی تصدیق ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل نے گلگت میں ایک بیان میں کی۔
خنجراب بارڈر کی تین سال سے بندش سے مقامی تاجر برادری کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور مزدوروں کی بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی۔
پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے پروٹوکول کے مطابق درہ خنجراب کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت یکم اپریل سے شروع ہوتی ہے اور ہر سال 30 نومبر کو پاس بند کر دیا جاتا ہے۔