خیبرپختونخوا میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،محکمہ خوراک حکام
رمضان کے بابرکت مہینے میں صوبے کے مستحق خاندانوں میں 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو میٹرک ٹن گندم سے 1 کروڑ 72لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے ۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 57لاکھ 50 ہزار سے زائد گھرا نوں میں مفت سرکاری آ ٹا تقسیم ہوگا ، رمضان ریلیف پیکیج کیلئے صوبے میں 7600سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا حکام کے مطابق رمضان پیکج کے مطابق فی خاندان 10 کلو گرام آٹے کے 3 تھیلے فراہم کیئے جائیں گے، مستحق افراد کو آٹے کے حصولی کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر پیش کرنا ہوگا اور ایک خاندان کا کوئی بھی فرد آٹا حاصل کر سکتا ہے۔