ضلع خیبر میں مقامی افراد نے چیتے کے 2بچوں کو مارڈالا
پولیس اورمحکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ،ایک ملزم گرفتار کرلیا.
ضلع خیبرمیں مقامی افراد نے چیتے کے دو بچوں کو مارڈالا، چیتے خوراک کی کمی کے باعث آبادی میں اترآئے تھے۔پولیس کے مطابق قبائلی علاقوں کے ضم ہونے کے بعد مقامی افراد کو علم نہیں کہ جنگلی حیات کو مارنا غیرقانونی ہے، ۔ خیبر پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کے دوران واقعے میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق خیبرمیں 2 برس کے دوران 6 چیتے مارے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جنگلی جانور آبادی کا رخ کرتے رہے ہیں اور مویشیوں پر حملے کر چکے ہیں