لکی مروت، تھانہ صدر کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانہ صدر پر دہشت گرد حملے کی اطلاع پر موقع پر روانہ ہوئے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب اُن کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنی۔
دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں نے تھانہ صدر پر حملہ کیا تھا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے